(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ روزقبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے تو کترینہ کو شادی میں لگائی جانے والی مہندی کے حوالے سے بھی مختلف دعوے کیے لیکن اب وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے ان تمام خبروں کو ردکردیا ہے، وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق خبریں محض افواہ ہیں ان میں کچھ سچائی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ پریتی زنٹا نے خصوصی پوسٹ شیئر کردی
ڈاکٹر اپاسنا نے مزید کہا کہ وکی اور کترینہ کی شادی نہیں ہورہی اور اگر ایسا کچھ ہوگا تو وہ دونوں اس کا باضابطہ اعلان کریں گےمیری وکی سے کچھ روز پہلے بات ہوئی جس میں اداکار نے شادی سے متعلق خبروں کی تردیدکی ۔
واضح رہے کہ وکی کی کزن کا کہنا تھا وہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے، کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کو شادی پر لگائی جانیوالی مہنگی ترین مہندی۔۔قیمت جان کر حیران رہ جائینگے