مساجد میں کن لوگوں کو عبادت کی اجازت ہوگی۔نیا حکم جاری

Nov 27, 2021 | 09:16:AM

  (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے مساجد میں عبادت سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں نئے احکامات جاری کردیئےنئے احکامات کے مطابق صرف ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد  ہی مساجد میں عبادت کر سکیں گے،نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ  مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مساجد کو عبادت کے لیے ہوا دار کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم کوکیا نام دیا۔۔۔؟

مزیدخبریں