عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم کوکیا نام دیا۔۔۔؟

Nov 27, 2021 | 09:17:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےوائرس کی نئی قسم کو اومی کرون کا نام دیدیاہے وائرس کے  پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریکی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا ہے، دبئی سے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

بیان کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اور نمیبیا سمیت دیگر ملکوں پر پابندی لگائی گئی، 29 نومبر سے افریقی ملکوں سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کی نئی قسم۔۔سعودی عرب نے جنوبی افریقہ سمیت7 ممالک کی پروازیں معطل کر دیں

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہونے کے بعد فرانس نے افریقی ملکوں کے لیے فضائی سروس 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردی ہے۔

دوسری جانب روس نے بھی افریقی ملک ہانگ کانگ کیخلاف سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے،روس میں ہانگ کانگ سے آنے والے غیرملکیوں پر پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا،روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس میں کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
 یہ بھی پڑھیں:   15 سکینڈ میں زندگی ختم۔۔کورونا کی نئی قسم نہایت خطرناک
 

مزیدخبریں