سعودی عرب کے تین ارب ڈالر ۔۔۔پاکستان کتنا منافع ادا کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منطوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ، سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا۔
سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس بھجوایا گیا ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ، قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی جسے منظوری مل گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 50سے زائد ہلاک۔۔امداد ی کارکن بھی شامل