ڈینگی کیسز میں کمی۔ 8نئےکیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈینگی کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 8کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 596ہے ، اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہوانے والے افراد کی کل تعداد 21ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں 2615افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1981مریض موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق۔۔411 نئے کیس رپورٹ