ملازمت تلاش کاانوکھا طریقہ۔۔۔ نوجوان کو پسند کی نوکری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جہاں پاکستان میں کئی افراد کو بے روزگاری نے تنگ کیا تو وہیں برطانیہ میں فکر معاش میں مبتلا نوجوان نے نوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ حیدر ملک نے نوکری کی تلاش کا ایک انوکھا طریقہ دریافت کیا اور ریلوے اسٹیشن پر اسٹینڈ رکھ دیا جس پر ان کی تعلیمی معلومات سمیت سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کی پروفائل کا کیو آر کوڈ موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول کے باتھ روم میں خفیہ راستہ۔۔طالب علم نے اندر دیکھا تو دنگ رہ گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ حیدر ملک نے بتایا کہ شروع میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے پوچھنا شروع کیا اور ایک دو لوگوں نے اپنے ویزیٹنگ کارڈز بھی دیے جو ان کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوا۔
حیدر علی کے مطابق اگلی ہی صبح سے ہی انہیں انٹرویوز کے لیے کالز آنا شروع ہوئیں جس کے بعد انہیں پسند کی نوکری مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نیوزی لینڈ میچ کے دوران گٹکا کھاتے شخص کو کیمرے نے پکڑ لیا،ویڈیو وائرل