سلمان خان شادی کیوں نہیں کررہے ؟؟انہیں کس کی تلاش ہے ؟؟

Nov 27, 2021 | 15:56:PM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان کی شادی کے حوالے سے خبر اکثر گردش میں رہتی ہیں۔کسی بھی فلم کی پروموشن پر پہنچتے ہیں تو سب سے پہلا سوال ان سے یہی کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کررہے ہیں؟ کس سے کررہے ہیں؟ ایسے میں سلمان خان کے بہنوئی اوران کے ساتھی اداکار آیوش شرما نے ان کی شادی کے حوالے سے بات کی ۔
 یہ بھی پڑھیں:معروف ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ صدمے سے دوچار
آیوش شرما نے کہا کہ سلمان خان کے پاس شادی کے لیے وقت نہیں ان کا کہناتھا کہ میں ان کے ساتھ انکی شادی کے موضوع پر ان سے بات نہیں کرتا۔ جس طرح میں نے اس کی زندگی دیکھی ہے، جس طرح سے وہ کام کرتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس کے پاس شادی کرنے کا وقت ہے۔ میں صرف محسوس کرتا ہوں کہ وہ جس طرح سے ہے خوش ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان سادہ طرز زندگی کی پیروی کرتے ہیں۔۔ سلمان کے لیے اس کی بنیادی ضروریات یعنی اس کا گھر، اس کا طرز زندگی، اس کا رہن سہن بہت آسان ہے۔ اگر آپ اس سے اس کے فون کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ دو تین سال پرانا فون استعمال کر رہا ہو گا، اسے فون میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسے گاڑیوں میں کوئی دلچسپی نہیں، اسے کپڑوں میں کوئی دلچسپی نہیں، اسے گھر میں جدید ترین گیجٹس لینے کی ایسی خواہش نہیں، کچھ بھی نہیں۔ میرے خیال میں اسے صرف فلموں میں دلچسپی ہے۔ اگر آپ اسے دو سے تین گھنٹے کے لیے اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، تو وہ فلم دیکھنے میں وقت گزارے گا
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف،وکی کوشال کی شادی ، سلمان خان کے والد بھی بول پڑے

مزیدخبریں