آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات۔ہائیکورٹ میں تحقیقاتی کمیشن بنانےکی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون اور چاروں محکمہ داخلہ کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدر امام رضوی کی جانب سے دائر کی گئی ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سابق چیف جسٹس سےمنسوب آڈیو ٹیپ سےتاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں ہے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیوجعلی ہے یااصلی، تعین کرنا ضروری ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور اس نے عدلیہ کی آزادی پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں، آئینی عدالت ہونے کے ناطے عوام کا آزاد، غیر جانبدار عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دیگا ۔معاہدہ طے