ثاقب نثار کی آڈیو ایک ایک لفظ سچ، حساب دینا پڑے گا۔۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہثاقب نثار کی آڈیو ایک ایک لفظ سچ ہے ۔ثاقب نثار کے الفاظ کو کوئی عدالت نہیں جھٹلا سکتی ۔ ان کو حساب اور جواب دینا ہوگا۔
ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا! pic.twitter.com/yfbCKSPOZa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2021
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق۔۔411 نئے کیس رپورٹ