نیا کورونا وائرس ۔۔ویکسین کب تک تیار ہوجائے گی ؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے نئی قسم اومی کرون کی ویکسین کی تیاری اور جانچ کے حوالےسے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی نئی قسم۔۔۔پاکستان نے ابتک کا بڑا اقدام اٹھا لیا
جرمن دوا ساز کمپنی بایو این ٹیک نے دعوی کیا ہے کہ 100 دنوں میں کورونا ویکسین کا تازہ ترین ورژن تیار کر کے شپمنٹ کر سکتے ہیں۔بایو این ٹیک کے مطابق فائزر کمپنی کےساتھ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کی اومی کرون کے خلاف موثرہونے کی جانچ جاری ہے، جس کا 2 ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔ادھر امریکی کمپنی موڈرنا نے بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کےلئے بوسٹر ویکسین کی تیاری کا اعلان کر دیا۔جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے بھی اومی کرون ویرینٹ کے خلاف اپنی کورونا ویکسین کے موثر ہونے کے حوالے سے جانچنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے خلاف جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی افادیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایسٹرازینیکا کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کارکردگی دیکھنے کےلئے تحقیق کی جا رہی ہے۔ایسٹرازینیکا کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بوٹسوانا اور ایسواٹینی میں اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کارکردگی دیکھنے کےلئے تحقیق کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی نئی قسم ۔۔۔ آئی سی سی نے بڑا ایونٹ روک دیا