جو ڈر گیا وہ مرگیا۔۔انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کی پاکستان سے ہار کی وجہ بتا دی

Nov 27, 2021 | 23:08:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے اس لئے ہار گئی کیونکہ اس کے کھلاڑی ٹاس سے پہلے دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کیلئے ’خوفزدہ‘ لفظ کا بھی استعمال کیا، تاہم انہوں نے بھارت کو اچھی ٹیم بھی کہا۔
 بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق پاکستان نے عالمی کپ کی تاریخ میں بھارت کو پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں شکست دی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس ہارے اور پھر میچ میں 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔رپورٹ کے مطابق 51 سالہ انضمام الحق نے ایک پاکستانی نیوز چینل پر کہا کہ ’جب میں نے ٹاس کے دوران ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو دیکھا تو یہ واضح ہوگیا تھا کہ بھارتی کافی دباؤ میں تھے۔ سابق بلے باز انضمام الحق نے’خوفزدہ‘ لفظ کا بھی استعمال کیا کیونکہ ان کے مطابق فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ذریعہ روہت شرما  اور کے ایل راہل کو آؤٹ کرنے سے پہلے ہی بھارت دباؤ میں تھا،اور اس لئے وہ 10 وکٹ سے ہار گئے۔ آپ ان کا جسمانی  دباؤ دیکھ سکتے تھے۔ وہ خوفزدہ لگ رہے تھے جبکہ پاکستان کے کھلاڑی میچ جیتنے کے حوالے سے زیادہ مطمئن اور پُرجوش تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:باکسر محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو وائرل
انضمام الحق نے کہا کہ بھارت شروع سے ہی ورلڈ کپ جیتنے کا دعویدار تھا، لیکن زیادہ دباؤ نے انہیں جیت سے دور کردیا۔ انہوں نے کہا بھارتی ٹیم کبھی اس طرح سے نہیں کھیلتی ہے، جیسا ٹی-20 عالمی کپ میں اس کے کھلاڑی کھیلے۔ حالانکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک اچھی ٹی-20 ٹیم ہے۔ اگر آپ گزشتہ 3-2 سال میں ان کی کارکردگی کو دیکھیں تو یہ سچ میں بے حد شاندار سفر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہناز گل کی دشمن ہمانشی کھورانہ کا آج جنم دن۔۔کیریئر  تنازعات سے بھرا

مزیدخبریں