تحریک جاری رہے گی ،عمران خان کا نیا اعلان
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔
راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔
I want to thank all the people who came in such huge numbers from across Pakistan to our Rawalpindi Azadi March yeaterday. Our Tehreek will continue until we establish rule of law and real freedom. pic.twitter.com/kTDBTVCwN2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2022
پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا جبکہ حکمران جماعت میں شامل اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک فلاپ جلسہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیاں توڑنے والا بیان دیا لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔