(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔
راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا جبکہ حکمران جماعت میں شامل اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک فلاپ جلسہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیاں توڑنے والا بیان دیا لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔