انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی

Nov 27, 2022 | 11:47:AM

 (24 نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔

انگلش ٹیم بین سٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی،انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورے پر آئی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا۔

ضرور پڑھیں :بھارت ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے: رمیز راجہ کا دوٹوک پیغام

انگلینڈ کی ٹیم 2005کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی،پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی پیر سے  پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی کے تحت اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل کیاگیا،پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرےگا۔

دونوں ٹیمیں کل سے 30 نومبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گی،انگلینڈ پہلا جبکہ پاکستان اپنا تیسرا پریکٹس سیشن کرےگا،اس سے قبل پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے اسلام آباد کلب میں دو پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں کل برٹش ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیہ رکھاگیاہے،برٹش ہائی کمیشنر کی جانب سے عشائیہ میں مختلف پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں