وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ’اکنامک افئیرز‘ میگزین کا افتتاح کردیا

Nov 27, 2022 | 12:15:PM
24 نیوز,وفاقی وزیر اطلاعات, مریم اورنگزیب,اکنامک افئیرز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا، پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات فراہم کی گئیں۔

اکنامک افئیرز" میگزین کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ  اپنے سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس پروگرام میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، اس پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنے سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس پروگرام میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، اس پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولیات بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس نے اس پروگرام کا نام تبدیل کر کے کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔

ضرور پڑھیں :جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، پرویزالٰہی

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوطی کی جانب گامزن ہوں گے،اکنامک افئرز میگزین کا اجراء پاکستان کی پچہتر سالہ تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے،میگزین میں پاکستان کی پچہتر سالہ معاشی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں معاشی اتار چڑھائو کی تفصیلات بھی اس میگزین میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اکنامک افیئرز میگزین کی سوشل میڈیا سمیت آن لائن دستیابی ہونی چاہئے، میگزین میں انڈسٹری، ٹیکسٹائل، سمال میڈیم انٹرپرائزز میں ہونے والی پیشرفتوں کو اجاگر کیا گیا ہے،میگزین کا تسلسل سے اجرا اہمیت کا حامل ہے، یونیورسٹیوں اور کالجوں کی لائبریریوں میں اس میگزین کی موجودگی کو ممکن بنایا جانا چاہئے۔

بینکوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے میگزینز کو سپورٹ فراہم کرے، اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے میگزین کے ساتھ منسلک ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔