کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق، عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

Nov 27, 2022 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں دو بھائی ذیشان اور نعمان گھر کے باہر گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دو مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ان کا والد سلیم بھی گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے خطرہ بھانپ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ذیشان، اس کا بھائی نعمان اور والد سلیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران لوگوں نے ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد اور  پتھراؤ کرنے سے دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں