اعظم سواتی کی تقاریر پر پابندی ،عمران خان کا بھی گرفتاری پر بیان آگیا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

Nov 27, 2022 | 12:36:PM
پیمرا,سینیٹر اعظم خان سواتی,پریس کانفرنس, ٹی وی چینلز ,ایف آئی اے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ضرور پڑھیں :پاک فوج کو گالیاں دینے پر اعظم سواتی دوبارہ گرفتار 
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسلے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو رات دیر گئے اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر کے ان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر دوبارہ گرفتار ہونے والے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔