عمران خان ’ار ۔ ریلیونٹ‘ ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب

Nov 27, 2022 | 14:38:PM
عمران خان ’ار ۔ ریلیونٹ‘ ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی گئی تباہی کو ٹھیک کرنے اور اسے اثرات زائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض، یہ سب عمران خان کی لیگسی ہے، ‎حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے، ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں۔

‎وزیر اطلاعات کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں، الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے، گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اُسی نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں، کوئی ’فیس سیوینگ‘ پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام نے ان کا حقیقی فیس سے واقف ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیکر ہائی کورٹ میں درخواستیں دینا، تنخواہیں، مراعات، گاڑیاں اور گھر واپس نہ کرنا، ‎حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔