(ویب ڈیسک)گلوکار جواد احمد کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی ،لوگوں نے میوزک کنسٹرٹس میں بلانا ہی چھوڑ دیا ۔
نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جواد احمد نے کہا ہے کہ جس طرح 4 سالوں کے دوران میں نے عمران خان کو خاص طور پر اور دیگر جماعتوں کو پوز کیا اس کی وجہ سے مجھے اب کوئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا، یہی وجہ ہے کہ میرے میوزک میں بھی 95 فیصد کمی آگئی ہے۔
جواد احمد کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں کیوں کہ جب تک پاکستان میں عام آدمی کی پارٹی نہیں بنے گی اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے ہی دینا نہیں چاہتیں۔
ضرور پڑھیں :جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا
معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے متنازع آدمی کہہ کر ریجیکٹ کر دیتے ہیں اس تنقید سے میرا میوزک صرف 5 فیصد رہ گیا ہے، آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ مجھے کتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔