عمران خان کے لانگ مارچ کا ڈراپ سین ہو چکا، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا ڈراپ سین ہو چکا ہے، عمران خان نے صحافیوں، کارکنوں اور رہنماﺅں کو داﺅ پر لگایا، عمران خان نے پاکستان، معیشت، اداروں سے کھیلنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہا کہ عمران خان کھیل کے مائنڈ سیٹ سے نکل آئیں، سی پیک منصوبہ روکنے کی مذموم کوشش کی گئی، ن لیگ نے حکومت چھوڑی تو ملک ترقی کر رہا تھا، عمران خان قوم سے ایک کروڑ نوکریاں کا وعدے کرکے کھیلے، عمران خان 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کر کے بھی قوم سے کھیلے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ آپ نے ہر شعبے کو ایک کھیل سمجھا، ہم آپ کے مقاصد جان چکے ہیں، آپ جھوٹ بولتے رہے حکومت غیر ملکی سازش سے گئی، معافی تو مانگ لیں،عمران خان نے 4 سالہ دور میں ریکارڈ قرضے لئے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: کوسٹاریکا نے جاپان کو ہرا دیا