(24 نیوز)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کاساتھ نہیں چھوڑتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے نہیں چلے گی،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کاکہیں گے تو ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راﺅنڈ میں داخل ہو گئی، استعفے آتے ہی جعلی پی ڈی ایم اتحاد انتشار کا شکار ہو جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا کہ ان کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا ء پر بڑی پابندی لگ گئی