روس سے تیل کے معاہدے پر بات چیت،امید ہے دورہ کامیاب ہو گا:اسحاق ڈار 

Nov 27, 2022 | 18:04:PM
 روس, تیل, معاہدے،امید ,دورہ ,اسحاق ڈار 
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی قیادت میں وفد تیل کے معاہدے پر بات چیت کے لیے کل روس روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا امید ہے یہ دورہ کامیاب ہو گا اور حکومت پاکستان جلد ہی روس سے سستے داموں تیل اور گیس حاصل کرنے کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور پاکستان کو اپنی ضروریات کے مطابق تیل اور گیس مل سکے گی ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہرگز ڈیفالٹ کے قریب نہیں، اپنے ذمہ تمام ادائیگیاں مقررہ وقت پر ادا کر دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، روس سے بہتر معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد  کی بچت ہوسکتی ہے جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤبھی کم ہوجائے گا۔

 قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ پر قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کیلئے طے پانے والے اقدامات کی جلد تکمیل پر زور د یتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 15دسمبر کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت کی،وزیر خزانہ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے اور دیگر مطالبات پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔