اسحاق ڈار اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور آصف زرداری ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے بیان پر غور کیا گیا، ملاقات میں پنجاب میں سیاسی مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے پنجاب میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے ملکر چلنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی جلسے میں کہاتھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد نہیں جائیں گے کیونکہ ہم اسلام آباد گئے تو تباہی مچے گئی،نہیں چاہتا کہ میرے ملک میں تباہی ہو،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ کیا ہے، کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، اپنے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے میٹنگ کروں گا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ، مفتاح اسماعیل