(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاﺅنڈیشن راولپنڈی کا دورہ کیا اور صحت کے متعددمنصوبوں کا افتتاح کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے تعمیر شدہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ مصنوعی اعضا مرکز ایک جدید ترین سہولت ہے ،فاﺅنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج میں 396 طلبا کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے 40 کلینک، 146 بستر ہیں ،فوجی فاﺅنڈیشن ملک بھر میں ہر سال لاکھوں لوگوں کو صحت سہولیات فراہم کرتی ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاﺅنڈیشن کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی