چین سےجدید سفری سہولیات سے آراستہ ریلوے بوگیاں کراچی پہنچ گئیں

Nov 27, 2022 | 19:49:PM

(24نیوز) چین سےجدید سفری سہولیات سے آراستہ ریلوے بوگیوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی،نئی بوگیاں آرام دہ نشستوں، نائٹ لیمپ، موبائل چارجر اور دیگر ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔

ریلوے کے مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 46 نئی ریلوے کوچز بحری جہاز کے ذریعے کراچی  پورٹ پہنچیں، چین  مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کیلئے پاکستان کو فراہم کرے گا۔

چین سے آنے والی کوچز میں اکانومی، پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں، اکانومی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں۔

محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی کلر اسکیم بھی تبدیل کر دی ہے ، پاکستان چین سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کیلئے ٹیکنالوجی بھی درآمد کرے گا۔

مزیدخبریں