(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان کے بعد ٰخیبرپختونخوااسمبلی کے رکن عزیزاللہ گران نے استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا۔
عزیز اللہ گران کاکہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کی تکمیل کیلئے استعفیٰ دے رہا ہوں ، سیٹ عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔
یاد رہے کہ عزیزاللہ گران پی کے 4 سوات سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا