بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا، فواد چودھری کا دعویٰ 

Nov 27, 2022 | 22:53:PM
تحریک انصاف، فواد چودھری، دعویٰ، بدھ یا جمعرات، اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مونس الٰہی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالٰہی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کےلئے امیدوار ہو سکتے ہیں۔
موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔فواد چودھری نے اپنے سابقہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں شکست، تائیوان کی صدر پارٹی سربراہی سے مستعفی