بلدیاتی انتخابات؛مظفر آباد میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کو شکست

Nov 27, 2022 | 23:20:PM

(24 نیوز)آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
 مظفرآبادمیں میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڈ میں سے مسلم لیگ ن 12 نشستیں جیت کر پہلے، پی ٹی آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ پیپلز پارٹی نے7 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدواروں نے بھی سات نشستیں جیت لی ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ،12 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر برقرار، میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 2 سے مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی ، وارڈ نمبر 3 سے انجم زمان ، وارڈ نمبر 5 سے عدیل خالد اعوان وارڈ نمبر 7 سے سید کرامت گیلانی ، وارڈ نمبر 13 سے راشد قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر 16 سے ممتاز سواتی ، وارڈ نمبر 25 سے راشد اعوان زدگر ، وارڈ 26 سے ارسلان بشیر میر ، وارڈ نمبر 27 سے ندیم پلہاجی ، وارڈ نمبر 28 سے حفیظ قریشی ، وارڈ نمبر 30 سے راجہ عمیر کیانی ، پاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر 4 سے ملک عنایت ، وارڈ نمبر 6 سے ریاض احمد ، وارڈ نمبر 8 سے سید معید شاہ ،وارڈ نمبر 10 سے سید امتیاز شاہ وارڈ نمبر 11 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار منیب قریشی ، وارڈ نمبر 12 سے حیدر عباسی ، وارڈ نمبر 15 سے طاہر حسین ، وارڈ نمبر 19 سے ذوالفقار بیگ ، وارڈ نمبر 20 سے راجہ طاہر ، وارڈ نمبر 24 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ مقصود ، وارڈ نمبر 9 سے پیپلز پارٹی کے عمر علی ، وارڈ نمبر 29 سے عدنان جاوید ، وارڈ نمبر 31 سے خالد اعوان ، وارڈ نمبر 32 سے عاصم نقوی ، وارڈ نمبر 34 سے سردار نوید علی ، وارڈ نمبر 35 سے خرم نقوی ، وارڈ نمبر 36 سے ظہیر حسین شاہ، آزاد امیدواروں میں وارڈ نمبر ایک سے اقبال میر ، وارڈ 17 سے فضل محمود بیگ ، وارڈ 18 سے عدیل اعوان ، وارڈ نمبر 21 سے رضا شاہ بخاری ، وارڈ نمبر 22 سے عمران زرگر ، وارڈ نمبر 23 سے ملک معید منظور، وارڈ 33 سے عادل قریشی کامیاب ہوئے
ادھرہٹیاں بالا میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر ایک سے پیپلزپارٹی کے خواجہ ناصرالدین چک نے تحریک انصاف کے شوکت گھکھڑ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ،وارڈ نمبر دو سے پی ٹی آئی کے شیخ ممتاز حسین نے میدان مالیا جبکہ وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے سجاول خان نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے دی۔ 
یونین کونسل گوہر آباد سے تحریک انصاف کے فیصل جاوید 3015 ووٹ لیکر کامیاب ہوگے ان کے مدمقابل ن لیگ کے مشتاق اعوان 1612 ووٹ لیکر ہار گئے۔ وارڈ نوگراں سے ن لیگ کے لیاقت حسین اعوان نے 460 ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے محمود اعوان کو شکست دے دی یونین کونسل سراں سے ن لیگ کے راجہ انور774 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوگئے ،یونین کونسل چکوٹھی سے مسلم لیگ ن کے شیخ صادق 1432 ووٹ لیکر کامیاب ہوے ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ عاطف 1234 ووٹ لیکر ناکام رہے، یونین کونسل گجر بانڈی سے تحریک انصاف کے طیب منطود کیانی1758ووٹ لیکر کامیاب ہوے جبکہ مسلم لیگ ن کے الطاف کیانی 1048 ووٹ لیکر ناکام رہے، یونین کونسل چکار سے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اقبال 2517 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل ن لیگ کے منیب چکاروی 2159 ووٹ لیکر ناکام رہے، یونین کونسل سلمیہ چکار سے ن لیگ کے راجہ آفتاب خان 4362 ووٹ لیکر کامیاب رہے پیپلزپارٹی کے جاوید حیدر 3415 ووٹ لیکر ناکام رہے ۔
جبکہ وادی لیپہ میں ضلع کونسل کی تین نشستوںمیں پیپلزپارٹی ایک ن لیگ ایک تحریک انصاف ایک پر کامیاب رہیں ،ابھی تک مسلم لیگ ن آگے ہے جبکہ پیپلزپارٹی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں