(ویب ڈیسک) سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 15 بینکوں میں شروع ہو گی، جوکہ 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔
مزید پڑھیں: مسافر کوچ الٹنے سے 4افراد جاں بحق، 30 زخمی
واضح رہے کہ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔