اے این ایف کی بروقت کارروائیاں، 420 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 7 کاروائیوں کے دوران 420 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات سمگلنگ کے خلاف بروقت کارروائیوں کے دوران ساڑھے دس من سے زائد منشیات برآمد کیں اور 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد ہوئی، اسلام آباد میں بھارہ کہو کے مقام پر ملزم سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول آدھی قیمت پر ،بجلی بالکل مفت؟
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان گرفتار ہوئے، سپر ہائی وے کراچی پر گاڑی سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار ہوا، پی ڈی اے موٹروے پشاور سےگاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار ہوا۔
پنجگور کے علاقے بونستان میں لاوارث گاڑی سے 75 کلو آئس برآمد ہوئی، قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی مکان پر چھاپے کے دوران 279 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔
برآمدشدہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔