پنجاب بھرمیں 5سالوں کےدوران لڑکوں کے کتنے سکول بند ہوئے؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب بھرمیں 5 سالوں کے دوران لڑکوں کے 665 سرکاری سکول بند ہوئے۔
محکمہ تعلیم کی سکولوں کےحوالےسےجاری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بوائز سکولوں کی تعداد 23 ہزار 392 سے کم ہو کر 22 ہزار 727 رہ گئی ہے، مذکورہ سکولوں میں سےکچھ پرائیوٹائز، باقی پیف اور پیمہ کےحوالے کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر،سابق کپتان کا الیکشن لڑنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کےسکولوں میں 5 سالوں کے دوران 740 کا اضافہ ہوا، تعداد 24 ہزار 740 سے بڑھ کر 25 ہزار 513 پر پہنچ گئی، اس وقت صوبہ بھرمیں سکولوں کی تعداد 48 ہزار 240 باقی رہ گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 5 سالوں کےدوران صرف 108 نئے سکول بنائے گئے جن میں سے گزشتہ 2سالوں کےدوران صرف 2 نئے سکول بنائے جاسکے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئےسکول بنانےکی بجائےڈبل شفٹ لگائی جارہی ہے۔