(بسیم افتخار) امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری، ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا۔
نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 13 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: صنعتکاروں کا بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشات کا اظہار
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 671 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔
100 انڈیکس 1.14 فیصد اضافے سے 59 ہزار 750 کی بلند سطح پر جا پہنچا۔
اب تک 13.79 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔