خون مسلم کے پیاسے نیتن یاہو کی پیاس نہ بجھی،مزید سخت حملوں کا اعلان

 امریکی صدر جو بائیڈن  کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم

Nov 27, 2023 | 12:51:PM

(24 نیوز)امریکا اور اسرائیل کا مسلمانوں کیخلاف گٹھ جوڑ برقرار ،مسلمان بچوں کے خون کے پیاس اسرائیل کے وزیراعظم کی پیاس نہ بجھی ،عارضی جنگ بندی کے بعد مزید سخت حملوں کا اعلان کردیا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن  کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا لیکن جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے۔

ضرور پڑھیں:عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ، 13 اسرائیلی اورچار غیر ملکی یرغمالی رہا

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجی قیدیوں کی رہائی کی قیمت وہ نہیں ہوگی جو شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے ادا کی۔ قطری ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ نیوز نے صیہونی انتظامیہ کے ایک انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کا انکشاف کیا ہے۔
 

مزیدخبریں