لاہور فضائی آلودگی میں دھندلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) شہر لاہور فضائی آلودگی میں دھندلا گیا، ہر طرف سموگ کے باعث شہرنے سفید چادر تان لی۔
لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 401کے ساتھ بھی پہلے نمبر پر، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 401 ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ 514، یو ایس قونصلیٹ 489، جوہر ٹاؤن 455، مال روڈ میں 400 اے کیوریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے امتحان شروع
ماہرین نے شہریوں کو ماسک لگانے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہے گا۔