آئی ایم ایف کےتکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Nov 27, 2023 | 14:48:PM

(24 نیوز) پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے معاملہ پر آئی ایم ایف کےتکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ایف بی آر حکام کےمطابق آئی ایم ایف ٹیم کی آمدکا مقصد ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہے،وفد ٹیکس استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرےگا، ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایک ہفتہ تک مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتکاروں کا بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشات کا اظہار

آئی ایم ایف نے پاکستان میں امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کررکھا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک لے جانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں