اشتعال انگیز گفتگو،مریم اورنگزیب کو گرفتار کرنے کا حکم

Nov 27, 2023 | 15:12:PM
اشتعال انگیز گفتگو،مریم اورنگزیب کو گرفتار کرنے کا حکم
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کیا تھا۔