والدین کو بچوں کی تربیت کیسے کرنی چاہیے؟

Nov 27, 2023 | 16:19:PM

(24نیوز) بچوں کی تربیت یقینا یہ ایک پیچیدہ اور اہم مسئلہ ہے، والدین پر اپنی اولاد کی اور ان کی نفسیات کا لحاظ رکھ کر صحیح تربیت کرنا لازم اور ضروری ہے۔ بچوں کی تربیت کیلئے پہلی درس گاہ ماں اور باپ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان دونوں کا ایک بات پہ متفق ہونا ضروری ہے۔

ماہر تعلیم ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جب آپ بچوں کو موٹر سائیکل لے کر دیتے ہیں تو ساتھ  ہیلمٹ بھی لے کر دیتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہے ساتھ ہی آپ اس چیز کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ ڈرائیونگ کا لائسنس اس کے پاس ہو اور ایسے روڈ سینس بھی ہو۔

اسی طرح جب ہم بچوں کی شادی کرتے ہیں تو شادی کا ایک نتیجہ اگلی جنریشن کی شروعات ہے۔ وہ جوڑا جو بہت ذہین تھا اور شادی کے ایک سال بعد جب اب اللہ تعالی اشرف المخلوقات کو اُن کی گود میں ڈالتا ہے لیکن جب اس جوڑے کو والدین کی ذمہ داریاں کیسے ادا کرنی چاہیے اس کا ایک لفظ بھی نہیں پتا کیونکہ ہم نے اُنہیں نہیں بتایا تب آپ کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے بچے کی ایک اچھی تربیت کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ پیرنٹنگ کو ملک میں ایک نیشنل پیرنٹنگ کے طور پر لگانا چاہیے کیونکہ اس کے بہت سے چھوٹے چھوٹے کریش کورس موجود ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل

میزبان کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والدین کا کہنا ہے کہ روزگار کمانے کیلئے ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم بچوں کو دے سکیں۔

جس پر ڈاکٹر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں والدین کو ایک پورا دن اپنے بچوں کو دینا چاہیے جس میں وہ اپنا سارہ وقت بچوں کو دیں اور اُن کے ساتھ گزار سکیں۔ 

کیونکہ والدین کو یہ سیکھنا اور جاننا ہوگا کہ یہ اُن کے ہی بچے ہیں اگر وہ اتنی محنت کر کے ان کیلئے کما رہے ہیں تو وہ انہیں وقت بھی دیں کیونکہ اپنے بچوں کی تربیت اُنہوں نے ہی کرنی  ہے۔

مزید جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔

مزیدخبریں