علی ظفر کیخلاف ہتک عزت کا کیس، میشا شفیع نے بیان ریکارڈ کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گلوکارہ میشا شفیع نے لاہور سیشن کورٹ میں علی ظفر کے ہتک عزت دعوے کے جواب میں بیان ریکارڈ کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، سماعت میں میشا شفیع نے وضاحتی بیان عدالت میں ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میرے اکاؤنٹ ایف بی آر نے منجمد نہیں کیے،عدالت سے حکم امتناعی کسی اور معاملے پر لیا ہوا ہے۔
عدالت نے میشا شفیع کے وضاحتی بیان پر وکلاء کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 12د سمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر اپنے قلمبند بیان پر وضاحتی بیان دینے کی استدعا کی تھی ،عدالت نےگلوکارہ کی اس استدعا کو منظور کرلیا تھا جبکہ گلوکارہ میشا شفیع نے ویڈیو لنک پر اپنا وضاحتی بیان دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ردعمل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی