9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام، شیخ راشد شفیق کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب

Nov 27, 2023 | 18:03:PM

(24 نیوز) 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمات کیخلاف سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے  اس حوالے سے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نےدرخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ راشد شفیق کو چھ ماہ کے بعد سیاسی بنیادوں پر 9 مئی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا جبکہ راشد شفیق کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  شاہ محمود قریشی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات جن کے ذریعے راشد شفیق کو ان مقدامات میں شامل کیا گیا وہ بےگناہ لوگوں کو ملوث کرنے کیلئے بد نیتی سے ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں