وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ایک اور وعدہ وفا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور وعدہ وفا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فری ادویات پروگرام کے تحت گوہر اعجاز فاؤنڈیشن نے جناح ہسپتال میں ایک ارب روپے مالیت کی ایک کروڑ ادویات غریب مریضوں میں مفت تقسیم کیں۔
ہزاروں بلڈ پریشر،زیابطیس،کولیسٹرول،دمہ اور کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی گئیں جبکہ 30 سے زائد دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو بھی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ، اعدادو شمار کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ 13 دسمبر2022 سے 25 نومبر 2023 تک 22 ہزار 4سو 26 مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے وزیر خارجہ رواں ہفتے نیویارک کا دورہ کریں گے