(ملک اشرف )کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاباجوہ درخواست پر کل ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے ،شہری اعظم علی بٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں کم عمر ڈرائیوروںکا پولیس کا سی آر او ریکارڈ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کا روپے کو رگڑا،دیگر کرنسیوں نے بھی پچھاڑ دیا