جسٹس ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

Nov 27, 2023 | 20:03:PM

(فرزانہ صدیق) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں  سزا سنانے والے  جسٹس ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔ 

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کو تین سال کیلئے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، وہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد اپنے فرائض سنبھالیں گے، قبل ازیں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل ٹو کیلئے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی۔

جسٹس ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ  جسٹس ہمایوں دلاور نے  توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں