بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور،اویس کیانی)اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرارہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے اکھٹے فرار ہُوئے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے اور کدھر فرار ہُوئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
دوسری طرف رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے۔
مظاہرین اسلام آباد بلیو ایریا سے فرار ،اپنی قیمتی گاڑیوں اور سامان کو بھی چھوڑ گئے ،مظاہرین رینجرز کے کلین اپ پروگرام کی تاب نہ لا سکے اور فرار ہوگئے،بھاگنے والے مظاہرین کی گاڑیوں کا رخ پشاور موٹروے کیطرف تھا،مظاہرین نے بھاگتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا یا،اسلام آباد بلیو ایریا میں مظاہرین کی قیمتی گاڑیاں اور ان کا سامان ان کی روداد سنا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی لیڈرشپ غائب ہونے پرغریب کارکنان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔