(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین چاہتے تھے کہ ورکرز کلثوم ہسپتال سے آگے نہ بڑھیں لیکن پی ٹی آئی ورکرز ڈی چوک جانے پر بضد تھے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم احتجاج کرنے گئے تھے اور ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے، گولیوں کا ہمارے پاس کیا علاج ہو سکتا ہے؟
خیال رہے کہ گزشتہ شب رات دیر گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔