موٹر وے ایم ٹو، تھری، فور، الیون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کھاریاں میں جی ٹی روڈ اور دریائے جہلم کے پل کے راستےکو ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا,آزادی چوک اور بسم اللہ چوک سے بھی کنٹینر ہٹا دئیے گئے جبکہ دریائے جہلم سے کنٹینرز ہٹانے کے لیے مشینری منگوا لی گئی ، پل سے کنٹینرز اٹھانے میں کم سے کم تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں، ٹریفک کھلنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
یہ بھی پڑھیں : میں اور علی امین ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے: شیرافضل مروت
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔