سموگ میں کمی کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

Nov 27, 2024 | 09:59:AM

(ثمرا فاطمہ ) سموگ میں کمی کے باوجود پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے نمبر  جبکہ  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  تیسرا نمبر پرآگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا گیا ،آئندہ دنوں میں شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس کے  مطابق شہر لاہور میں مجموعی شرح 253ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں اے کیو آئی 700 سے تجاوز کر گیا۔
لاہور کے علاقے  رائیونڈ 738،سی ای آر پی میں 439ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 328،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 254ریکارڈ کی گئی ،ماہرین  نے  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردیں۔

مزیدخبریں