احتجاج ختم ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

3500اضافے کے ساتھ انڈیکس 98315 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا

Nov 27, 2024 | 10:13:AM

(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان ہے، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 2850 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 425 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ 

واضح رہے گزشتہ روز  سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 95 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں