فتنہ اورانتشار پسندوں کاساتھ نہ دینےپر  پنجاب زندہ آباد،مریم نواز کا اہم بیان جاری 

Nov 27, 2024 | 11:38:AM

(24 نیوز )وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز نے تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اہم بیان اور احکامات جاری کر دیئے۔

  انہوں نے کہا ہے کہ  بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد۔فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر مریم نواز نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

 مریم نواز نے کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کے سبب رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔واضح رہے کہا کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں