آئینی بینچ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد    

Nov 27, 2024 | 11:45:AM

(24نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔

 خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

مزیدخبریں