پی ٹی آئی کارکنان نے گنڈاپور کی گاڑی پر لاتیں برسادیں، ویڈیو وائرل

Nov 27, 2024 | 11:49:AM

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پی ٹی اائی  احتجاج کے دوران سیونتھ ایونیو پر پیش آیا جہاں بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے کہا کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں اور انہیں ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں۔

اس پر  علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوئے، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان علی امین کی گاڑی پر کودتے بھی رہے، اسی گہما گہمی میں کسی کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو وزیراعلیٰ کو جا لگی جسے انہوں نے نظرانداز کردیا۔

اسی دوران علی امین گنڈا پور نے2 مرتبہ گاڑی سے نکل کر کارکنوں سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے انہیں جانے سے روک دیا۔

سیونتھ ایونیو اسلام آباد پر نجی ہسپتال کے سامنے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے علی امین کو کہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں۔

مزیدخبریں